কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬০৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تمام عبادات کی جڑ تقویٰ ہے
43596 ۔۔ لوگو ! گویا اس (دنیا) میں موت ہمارے علاوہ کے لوگوں کے لیے فرض کی گئی، گویا حق ہمارے علاوہ کس پر واجب ہے گویا ہم جن مردوں کو چھوڑنے جا رہے ہیں وہ تھوڑی دیر بعد لوٹ آئیں گے، ان کے گھر قبریں ہیں، اور ہم ان کی میراث کھا رہے ہیں گویا ہم ان کے بعد ہمیشہ رہیں گے، اس کے لیے خوشخبری ہے جو اپنے عیب کی وجہ سے دوسروں کے عیوب سے غافل ہوجائے، اس کے لیے خوشخبری ہے جو بغیر کمی کے اپنے آپ کو (اللہ کے ہاں) ذلیل کرے اور ذلت و مسکینی والوں پر رحم کرے، فقہ و حکمت والوں سے میل جول رکھے، اس کے لیے خوشخبری ہے جس نے اپنی ذات کو ذلیل کیا، اس کی کمائی پاک ہو اور اس کی سیرت درست ہو اس کا اخلاق اچھا ہو، اس کی ظاہری حالت اچھی ہو، لوگوں سے اپنی برائی روک کر رکھے اس کے لیے خوشخبری ہے جس کا اپنے علم پر عمل ہو اپنا زائد مال خرچ کرے اور اپنی فضول بات کو قابو میں رکھے ۔ (الحکیم عن انس)
(43596 -) أيها الناس ! كأن الموت فيها على غيرنا كتب وكأن الحق فيها على غيرنا وجب ، وكأن ما نشيع من الموتى عن قليل إلينا راجعون ، بيوتهم أجداثهم ، ونأكل تراثهم كأنا مخلدون من بعدهم ، فطوبى لمن شغله عيبه عن عيب غيره ، طوبى لمن ذل نفسه من غير منقصة ، ورحم أهل الذل والمسكنة ، وخالط أهل الفقه والحكمة ، طوبى لمن ذل نفسه ، وطاب كسبه ، وصلحت سريرته ، وحسنت خليقته ، وكرمت علانيته ، وعزل عن الناس شره ، طوبى لمن عمل بعلمه وأنفق الفضل من ماله ، وأمسك الفضل من قوله (الحكيم - عن أنس).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান