কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৬০৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تمام عبادات کی جڑ تقویٰ ہے
43594 ۔۔۔ تین چیزیں ہلاک کرنے والی اور تین چیزیں نجات دینے والی ہیں، تین چیزیں کفارات ہیں اور تین چیزیں (رفع) درجات (کا سبب ) ہیں، رہی ہلاک کرنے والی تو ایسا بخل جس کی پیروی کی جائے ایسی خواہش جس کے پیچھے چلا جائے اور خود پسندی ہے اور نجات دینے والی تو غصہ میں انصاف کرنا، فقر و مالداری میں میانہ روی اور تنہائی و مجلس میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا، کفارات ، تو نماز کے بعد نماز کا انتظار ، سخت سردی میں مکمل وضو کرنا، اور باجماعت نمازوں کے لیے پیدل جانا رہی (رفع) درجات کا سبب تو کھانا کھلانا سلام پھیلانا، جب لوگ محو خواب ہوں نماز پڑھنا۔ طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر۔
جامع مواعظ۔۔۔ از اکمال
جامع مواعظ۔۔۔ از اکمال
(43594 -) ثلاث مهلكات ، وثلاث منجيات ، وثلاث كفارات وثلاث درجات ، فأما المهلكات : فشح مطاع ، وهوى متبع ، وإعجاب المرء بنفسه ، وإما المجيات : فالعدل في الغضب والرضى ، والقصد في الفقر والغنى ، وخشية الله في السر والعلانية ، وأما الكفارات : فانتظار الصلاة بعد الصلاة ، وإسباغ الوضوء في لسبرات ونقل الاقدام إلى الجماعات ، وأما الدرجات فاطعام الطعام ، وإفشاء السلام ، والصلاة بالليل والناس نيام (طس - عن ابن عمر).