কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩২২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
فصل سوم۔۔ تین نصیحتیں
٤٣٢١٢۔۔ تین باتیں جس میں ہوں گی وہ ان کے ذریعہ ایمان کی مٹھاس پالے گا کہ اللہ ورسول سے بڑھ کرا سے کوئی محبوب نہ ہو اور کسی کو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے پسند کرے اور ایمان کے بعد کفر میں لوٹنے کو ایسے ہی ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو۔ مسنداحمد، بخاری، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن انس۔
43212- ثلاث من كن فيه وجد بهن حلاوة الإيمان: أن يكون الله ورسوله أحب إليه مما سواهما، وأن يحب المرء لا يحبه إلا لله، وأن يكره أن يعود في الكفر بعد إذ أنقذه الله منه كما يكره أن يلقى في النار. "حم، ق "، ت، ن، هـ - عن أنس".