কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৫৯৭০
فضائل کا بیان
اپنے گھروالوں کے ساتھ انصاف
35961 ۔۔۔ اسلم رحمت اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن ارقم کو دیکھا وہ عمر (رض) کے پاس آیا عرض کیا اے امیر المومنین ہمارے پاس جلولاء کے زیورات میں سے ایک زیور ہے چاندی کا برتن آپ کے پاس فرصت ہو کسی دن تو اس کے متعلق حکم فرمائیں تو فرمایا کہ جب مجھے فارغ دیکھوبلالینا ایک دن پھر آئے اور عرض کیا آج آپ فارغ معلوم ہوتے ہیں تو فرمایا ہاں میرے لیے چادر بچھاؤ پھر ہکم دیا اس مال کو اس پر پھیلادو پھر اس کے سامنی کھڑا ہوئے فرمایا اے اللہ آپ نے اس مال کے متعلق فرمایا ہے زین للناس حب الشھوات یہاں تک پوری آیت اور آپ نے ارشاد فرمایا لکیلا تاسوا علی مافاتکم ولا تفرحوامبا اتاکم یعنی جو مال چلا جائے آس پر غم نہ کیا جائے اور جو مال آئے اس پر خوشی نہ منائی جائے ہم میں تو استطاعت نہیں مگر اسی کی کہ ہم مال پر خوشی مناتے ہیں ای اللہ ہمیں توفیق دے ہم اس کو حق پر خرچ کریں اور اس کے شر سے پناہ مانگیں تو ان کے ایک بیٹے کو اٹھاکر لایا گیا جس کو عبدالرحمن بن بہیہ کہا جاتا ہے۔ کہا اے اباجان مجھے ایک انگوٹھی عطیہ دیں فرمایا اپنی امی کے پاس جاؤ تاکہ تمہیں وہ ستوپلائے فرمایا اللہ کی قسم اس کو کچھ بھی نہیں دیا ۔ (ابن ابی شیبہ احمد فی الزھدابن ابی لدنیا نے کتاب الاشراف میں ابن ابی حاتم اور ابن عساکر نے نقل کیا ہے)
35961- عن أسلم قال: رأيت عبد الله بن الأرقم جاء إلى عمر فقال: يا أمير المؤمنين! عندنا حلية من حلية جلولاء آنية فضة فانظر إن تفرغ يوما فيها فتأمرنا بأمرك، فقال: إذا رأيتني فارغا فآذني، فجاءه يوما فقال: إني أراك اليوم فارغا! قال: أجل ابسط لي نطعا، فأمر بذلك المال فأفيض عليه، ثم جاء حتى وقف عليه، فقال: اللهم! إنك ذكرت هذا المال فقلت {زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ} حتى فرغ من الآية - وقلت: {لِكَيْلا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ} وإنا لا نستطيع إلا أن نفرح بما زينت لنا، اللهم! فاجعلنا ننفقه في حق وأعوذ بك من شره، قال فأتي بابن له يحمل يقال له عبد الرحمن بن بهية فقال: يا أبت هب لي خاتما، قال: اذهب إلى أمك تسقيك سويقا، قال: فوالله ما أعطاه شيئا. "ش، حم في الزهد وابن أبي الدنيا في كتاب الإشراف وابن أبي حاتم، كر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৫৯৭০ | মুসলিম বাংলা