কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৫৯৬১
فضائل کا بیان
تصویر والے گھر میں داخل نہ ہونا
35952 ۔۔۔ ابن شہاب روایت کرتے ہیں عمر (رض) جب شام آئے تو ان کو ہدیہ میں خبیص (حلواء) کی ٹوکری دی گئی تو فرمایا اس کھانے کو میں نہیں جانتا کیا ہے ؟ لوگوں نے کہا اے امیر لمومنین خبیص ہے پوچھا خبیص کیا ہے ؟ تو بتایا ایک حلواء ہے جو شہد صاف آٹاملاکرتیار کیا جاتا ہے تو فرمایا اللہ کی قسم موت تک ایساکھانا نہیں کھاؤ نگا لایہ کہ تمام لوگوں کو ایسا عمدہ کھانا نصیب ہوجائے لوگوں نے کہا تمام مسلمانوں کو ایسا عمدہ کھانا نہیں مل سکتا تو فرمایا پھر مجھے اس کھانے کی کوئی حاجت نہیں ۔ (خطیب نے واہ مالک میں نقل کیا)
35952- عن ابن شهاب أن عمر بن الخطاب لما قدم الشام أهديت له سلة خبيص، قال: إن هذا طعام ما أعرفه فما هو؟ قالوا: يا أمير المؤمنين! الخبيص، قال: وما الخبيص؟ قالوا: طعام يصنع من العسل ونقي الدقيق، فقال: والله إن هذا طعام لا آكله أبدا حتى ألقى الله إلا أن يكون طعام الناس كلهم مثله، قالوا: يا أمير المؤمنين! ما هو بطعام المسلمين كلهم، قال: فلا حاجة لنا فيه. "خط في رواة مالك".