কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৫৯৫৫
فضائل کا بیان
تصویر والے گھر میں داخل نہ ہونا
35946 ۔۔۔ قتادہ سے روایت ہے کہ ہمارے لیے ذکر کیا گیا کہ عمربن خطاب (رض) کہتے تھے اگر میں چاہتاتو تم میں سب سے زیادہ اچھا کھانا اور عمدہ نرم لباس استعمال کرسکتا تھا لیکن میں عیش کی زندگی کو آخررت پر قربان کردیا ہمارے لیے یہ بھی بیان کیا گیا کہ عمر (رض) جب ملک شام پہنچے ان کے لیے ایسا عمدہ کھاناتیار کیا گیا کہ اس جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تو فرمایا یہ کھاناتو ہمارے لیے ہوا ان فقراء مسلمین کا کیا حال ہواجوانتقال کرگئے کبھی ان کو پیٹ بھر کر جو کی روٹی نصیب نہیں ہوئی ؟ خالد بن ولید (رض) (علیہ السلام) نے کہا ان کے لیے جنت ہے حضرت عمر (رض) کی آنکھیں ڈبڈ باگئیں اور فرمایا اگر ہمارا حصہ دنیا کی یہ حقیر چیزیں ہوں اور وہ لوگ جنت کمالرلے گئے تو انھوں نے بہت بڑا فضل وشرف حاصل کرلیا ۔ (عبدبن حمید ابن جریر)
35946- عن قتادة قال: ذكر لنا أن عمر بن الخطاب كان يقول: لو شئت لكنت أطيبكم طعاما وألينكم لباسا ولكني أستبقي طيباتي، وذكر لنا أن عمر بن الخطاب لما قدم الشام صنع له طعام لم ير قبله مثله، قال: هذا لنا فما لفقراء المسلمين الذين ماتوا وهم لا يشبعون من خبز الشعير؟ فقال خالد بن الوليد: لهم الجنة، فاغرورقت عينا عمر وقال: لئن كان حظنا من هذا الحطام وذهبوا بالجنة لقد بانوا بونا عظيما. "عبد بن حميد وابن جرير".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৫৯৫৫ | মুসলিম বাংলা