কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৫৯৪৬
فضائل کا بیان
جوتی پر ہاتھ صاف کرنا
35937 ۔۔۔ ابی عثمان نہدی روایت کرتے ہیں کہ عتبہ بن فرقد جب آذر بیجان پہنچا ان کو خبیص (کھجور کا حلوا) پیش کیا گیا جب کھایا تو اس کو عمدہ حلواپایا تو فرمایا اگر امیر المومنین کے لیے ایسابنا کر لیجاؤں چنانچہ انھوں نے حکم دیا تو ان کے لیے دوبڑے دیگ میں پکایا گیا پھر اس کو ایک اونٹ پر رکھا گیا اور دو آدمیوں کے ساتھ امیر المومنین کے پاس روانہ کردیا جب ان کے پاس پہنچا تو کھول کر دیکھا اور پوچھا کیا چیز ہے لوگوں نے بتایا حلوا ہے اس کو چکھ کر دیکھا پھر قاصد سے پوچھا کیا ہر مسلمان کو اپنے کجا وا اس حلوا سے پیٹ بھرنے کا موقع ملا ہے شاید اس نے کہا نہیں تو فرمایا میں تو نہیں کھاؤ نگا دونوں قاصدوں کو بلاؤ پھر عتبہ کے پاس خط لکھا کہ یہ نہ تمہارے محنت کی کماتے ہیں نہ تمہارے باپ کی نہ تمہارے ماں کی ہر مسلمان کو اپنے کجاوا (گھر میں) اس طرح کھلاؤ جس طرح اپنے گھر والوں کو کھلائے ہو۔ (ابن راھویہ وھنا دوالحارث ابویعلی ، حاکم بیہقی)
35937- عن أبي عثمان النهدي قال: لما قدم عتبة بن فرقد آذربيجان أتي بالخبيص، فلما أكله وجد شيئا حلوا طيبا فقال:لو صنعت لأمير المؤمنين من هذا! فأمر فجعل له سفطين عظيمين ثم حملهما على بعير مع رجلين فسرح بهما إلى عمر، فلما قدم عليه فتحهما فقال: أي شيء هذا؟ فقالوا: خبيص، فذاقه فإذا شيء حلو، فقال للرسول: أكل المسلمين شبع من هذا في رحله؟ لعله قال: لا، قال: أما لا فارددهما. ثم كتب إليه: أما بعد فإنه ليس من كدك ولا من كد أبيك ولا من كد أمك، أشبع المسلمين في رحالهم مما تشبع منه في رحلك. "ابن راهويه وهناد والحارث، ع، ك، ق".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৫৯৪৬ | মুসলিম বাংলা