কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৫৯৩০
فضائل کا بیان
حضرت عمر (رض) کی دنیا سے بےرغبتی
35921 ۔۔۔ سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ عمربن خطاب (رض) کو خبرپہنچی کہ یزید بن ابی سفیان (ایک وقت میں) مختلف قسم کا کھانا کھاتا ہے تو اپنا غلام پر فاء سے فرمایا کہ جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ اپنا شام کا کھانا کھانے لگا ہے مجھے اطلاع کردینا جب کھانے کا وقت ہوا تو آپ (رض) کو بتادیا عمر (رض) پہنچے اور اندر جانے کی اجازت مانگی تو اجازت مل گئی اور کھانا ان کے سامنے رکھا گیا ثرید اور گوشت لایا گیا عمر (رض) نے ان کے ساتھ بیٹھ کر کھایا پھر ان کے سامنے بھنا ہوا گوشت رکھا گیا یزید نے ہاتھ آگے بڑھایا ۔ عمر (رض) رک گئے اور فرمایا اللہ کی قسم اے یزید بن ابی سفیان یہ تو کھانے پر کھانا ہے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے۔ اگر تم صحابہ کرام (رض) کی سنت سے ہٹ گئے تو تم ان کے طریقہ سے ہٹادئیے جاؤگے۔ (ابن المبارک)
35921- عن سعيد بن جبير قال: بلغ عمر بن الخطاب أن يزيد ابن أبي سفيان يأكل ألوان الطعام فقال لمولى له: يقال له يرفأ: إذا علمت أنه قد حضر عشاؤه فأعلمني، فلما حضر عشاؤه أعلمه، فأتى عمر فسلم واستأذن فأذن له، فدخل فقرب عشاؤه فجاء بثريد ولحم فأكل عمر معه، ثم قرب شواء فبسط يزيد يده وكف عمر ثم قال عمر: الله يا يزيد بن أبي سفيان! أطعام بعد طعام؟ والذي نفس عمر بيده! لئن خالفتم عن سنتهم ليخالفن بكم عن طريقهم. "ابن المبارك".