কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৫৯১৭
فضائل کا بیان
حضرت عمر (رض) کے اخلاق
35908 ۔۔۔ حضرت بحیرہ سے روایت ہے کہ میرے چچاخداش نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک پیالہ مانگا جس میں آپ کو کھانا تناول فرماتے دیکھا وہ پیالہ پھر ہمارے پاس رہا تو عمر (رض) نے کہا کہ اس پیالہ کو میرے پاس لاؤ اس میں زمزم کا پانی بھرتے ہیں ہم ان کے پاس لاتے وہ اس سے پیتے اور اپنے سر اور چہرے پر ڈالتے پھر ایک چور ہمارے گھر آیا اس کو ہمارے دیگر سامان سمیت چرالیا اس کے چوری ہونے کے بعد عمر (رض) ہمارے گھر تشریف لائے ہم نے بتایا اے امیر المومنین وہ پیالہ چوری ہوگیا ہمارے سامان سمیت تو فرمایا اللہ ہی اس کے باپ پر رحم کرے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پیالہ چوری کرے گا اللہ کی قسم نہ آپ نے اس کو گالی دی نہ لعن طعن کیا۔ (حوالہ : ابن سعد نے طبقات میں اور ابن بشیر نے آمالی میں نقل کیا ہے)
35908- عن بحيرة قالت: استوهب عمي خداش من رسول الله صلى الله عليه وسلم قصعة رآه يأكل فيها فكانت عندنا فكان عمر يقول: أخرجوها إلي فنملأها من ماء زمزم فنأتيه بها فيشرب منها ويصب على رأسه ووجهه، ثم إن سارقا عدا علينا فسرقها مع متاع لنا،فجاءنا عمر بعد ما سرقت فسألنا أن نخرجها له، فقلنا: يا أمير المؤمنين سرقت في متاع لنا، فقال: لله أبوه! سرق صحفة رسول الله صلى الله عليه وسلم! فوالله ما سبه ولا لعنه. "ابن سعد في وابن بشران في أماليه".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৫৯১৭ | মুসলিম বাংলা