কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪২৮২
فضائل کا بیان
الاکمال
34273 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رہے حسن میں نے ان کو اپنا حلم اور اپنی ہئیت دی ہے اور رہے حسین تو میں نے ان کو اپنی بہادری اور سخاوت دی ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت محمد بن عبید اللہ بن ابورافع عن ابیہ عن جدہ) فاطمہ ( (رض) اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر آئیں اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ نے ان کو کچھ دیا ہے ؟ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی)۔
34273- "أما الحسن فقد نحلته حلمي وهيئتي، وأما الحسين فقد نحلته نجدتي وجودي." كر - عن محمد بن عبيد الله بن أبي رافع عن أبيه عن جده" إن فاطمة أتت بابنيها فقالت: يا رسول الله! أنحلهما، قال: نعم - فذكره.