কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৪২৮১
فضائل کا بیان
الاکمال
34272 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رہے حسن تو ان کے لیے میری ہیئت اور میری بزرگی ہے اور رہے حسین تو ان کے لیے میری بہادری اور سخاوت ہے (طبرانی ابن مندہ تاریخ ابن عساکر بروایت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ (فاطمہ (رض)) اپنے دونوں بیٹوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس مرض میں لے کر آئیں جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے سوال ! یہ آپ کے دوبیٹے ہیں آپ ان کو کسی چیز کا وارث بنادیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :142 ۔
34272- "أما حسن فله هيئتي وسوددي وأما حسين فله جرأتي وجودي. " طب وابن منده، كر - عن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم" إنها أتت بابنيها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في شكواه الذي توفي فيه فقالت: يا رسول الله هذان ابناك فورثهما شيئا، قال - فذكره.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৪২৮১ | মুসলিম বাংলা