কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৪৮২
فضائل کا بیان
غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32470 ۔۔۔ میری امت کے پانچ طبقات ہوں گے ہر طبقہ چالیس سال پر محیط ہوگا میرا طبقہ اور میرے صحابہ (رض) کا طبقہ اہل علم واہل ایمان ہوگا پھر ان کے ساتھ زمانہ اسی سال تک بر اور تقوی والے ہوں گے پھر ان سے متصل زمانہ ایک سوبیس سال تک رحم کرنے والے صلہ رحمی کرنے والے ہوں گے اور جو ان سے متصل ایک ساٹھ تک ہوں گے وہ قطع تعلق کرنے والے ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرنے والے ہوں گے پھر ان کے متصل زمانہ والے دوسوسال تک فتنہ اور لڑائی والے ہوں گے۔ (ابن عساکر نے انس (رض) سے نقل کیا التنزیہ 3482 ضعیف الجامع 3631)
32471- طبقات أمتي خمس طبقات كل طبقة منها أربعون سنة: فطبقتي وطبقة أصحابي أهل العلم والإيمان، والذين يلونهم إلى ثمانين أهل البر والتقوى، والذين يلونهم إلى العشرين ومائة أهل التراحم والتواصل، والذين يلونهم إلى الستين ومائة أهل التقاطع والتدابر، والذين يلونهم إلى المائتين أهل الهرج والحروب. "ابن عساكر - عن أنس".