কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৪২৪
فضائل کا بیان
حضرت یوسف علیہ الصلوة والسلام
32412 ۔۔۔ اعرابی کے سوال اور نبی اسرائیل کی بوڑھیا کے سوال میں کتنا فاصلہ ہے ؟ جب موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم ہوا کہ سمندر پاررکردے تو جانور کے چہرے پھیردئیے گئے اور واپس ہوئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا یارب اس کی کیا وجہ ہے تو فرمایا تم یوسف (علیہ السلام) کی قبر کے پاس ہو ان کی ہڈیاں اٹھا کرلے جاؤ لیکن قبر زمین کے برابر ہوچکی تھی اس لیے موسیٰ (علیہ السلام) کو پتہ نہ چل سکا کہ قبرکہاں ہے ؟ موسیٰ (علیہ السلام) نے لوگوں سے پوچھا کسی کو یوسف (علیہ السلام) کی قبر کی جگہ معلوم ہے لوگوں نے کے بتایا ہمیں معلوم نہیں البتہ نبی فلاں کے فلانہ بڑھیا کو معلوم ہے موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کے پاس قاصد بھیاتو کہنے لگی تم کیا چاہتے ہو ؟ لوگوں نے بتایا موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس چلنا ہے کو جب وہ آگئی تو موسیٰ (علیہ السلام) نے پوچھا کہ تمہیں یوسف (علیہ السلام) کی قبر کا علم ہے اس نے بتایا ہاں تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ ہمیں بتادو اس نے کہا کہ نہیں یہاں تک میرا حکم پورا کرو تو پوچھا گیا کہ کیا حکم ہے ؟ اس نے کہا میں جنت میں آپ کی بیعت چاہتی ہوں یہ سوال موسیٰ (علیہ السلام) پر بھاری گذرا تو اللہ کی طرف سے حکم ہوا کہ اس کی درخواست قبول کرلی جائے ۔ چنانچہ قبول کرلی گئی تو وہ ان کو پانی جمع ہونے کے ایک چھوٹے سے سمندر کے پاس لے گئی اور اس نے کہا کہ اس پانی کو خشک ہونے دو جب وہ پانی خشک ہوگیا تو یوسف (علیہ السلام) کی ہڈیاں نکالی گئیں جب زمین سے ہڈیوں کو اٹھا کرلے گئے تو وہ راستہ نہر کی شکل میں ہوگیا۔ (ٕطبرانی اور حاکم نے ابی موسیٰ سے نقل کیا ہے) ۔
32413- كم بين مسألة الأعرابي وعجوز بني إسرائيل؟ إن موسى لما أمر أن يقطع البحر إليه صرفت وجوه الدواب فرجعت، فقال موسى: ما لي يا رب؟ قال: إنك عند قبر يوسف فاحمل عظامه معك - وقد استوى القبر بالأرض، فجعل موسى لا يدري أين هو فسأل موسى هل يدري أحد منكم أين هو؟ فقالوا: إن كان أحد يعلم أين هو فعجوز بني فلان تعلم أين هو، فأرسل إليها الرسل قالت: ما لكم؟ قالوا: انطلقي إلى موسى فلما أتته قال لها: تعلمين أين قبر يوسف؟ قالت: نعم، قال: فدلينا عليه، قالت: لا والله حتى تعطيني حكمي! قال: وما حكمك؟ قالت: حكمي أن أكون معك في الجنة، فكأنه ثقل ذلك عليه، فقيل له: أعطها، فأعطاها حكمها فانطلقت بهم إلى بحيرة مستنقع ماء فقالت: انضبوا هذا الماء، فلما نضبوا قالت: احفروا في هذا المكان، فلما احتفروا أخرجوا عظام يوسف فلما استقلوها من الأرض فإذا الطريق مثل النهار. "طب، ك عن أبي موسى".