কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২২৩৬
فضائل کا بیان
ابواہ : ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے والدین کا ذکر
32223 ۔۔۔ فرمایا میں نے اللہ تعالیٰ سے اپنی والدہ کے لیے استغفار کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت نہیں ملی میری آنکھوں میں آنسو بھر آئے ان پر شفقت کی وجہ سے جہنم سے میں نے تمہیں ان باتوں سے روکا تھا زیارت قبور سے ابھی زیارت کی اجازت ہے اس کی زیارت تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی میں نے تین دن کے بعد قربانی کے گوشت کھانے سے روکا تھا اب کھاؤ اور جتنے دن چاہوروک کررکھو میں نے شراب کے برتن میں پینے سے روکا تھا اب جس برتن میں چاہو پیوالبتہ نشہ آور چیز پینے سے اجتناب کرو۔ (احمدبن حبان سعید بن منصور بروایت بریدہ (رض) مسلم ترمذی نسائی نے بھی روایت کی ہے مگر استغفار کا واقعہ اور ابن ماجہ نے شراب کے برتن کا واقعہ نقل کیا ہے)
32225- إني سألت ربي عز وجل في الاستغفار لأمي فلم يأذن لي فدمعت عيناي رحمة لها من النار، وإني كنت نهيتكم عن ثلاث: عن زيارة القبور فزوروها لتذكركم زيارتها خيرا، ونهيتكم عن لحوم الأضاحي بعد ثلاث فكلوا وأمسكوا ما شئتم، ونهيتكم عن الأشربة في الأوعية فاشربوا في أي وعاء شئتم ولا تشربوا مسكرا. "حم، حب، ص - عن بريدة؛ ورواه م 2، ت، ن: إلا قصة الاستغفار وروى هـ قصة الأشربة".