কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৭০৯
فتنوں کا بیان
جنگ صفین پر باپ بیٹے کی گفتگو
31696 ۔۔۔ حنظلہ بن خویلد عنتری روایت کرتے ہیں کہ میں معاویہ (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا ان کے پاس وہ شخص آئے جو عمار (رض) کے سرکے متعلق لڑ رہے تھے ہر ایک یہ کہہ رہا تھا کہ میں نے قتل کیا تو عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا تم میں ہر ایک اپنے ساتھی کے نفس کو خوش کرے کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ عمار کو باغی فرقہ قتل کرے گا تو معاویہ (رض) نے فرمایا پھر آپ ہمارے ساتھ کیوں ہیں ؟ عرض کیا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن میں نے قتال نہیں کیا کہ میرے والد صاحب نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میری شکایت کی تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا تھا کہ اپنے والد کی اطاعت کرو زندگی بھر ان کی نافرمانی نہ کرنا میں آپ کے ساتھ ہوں لیکن قتال نہیں کرتا۔ ابن ابی شیة ابن عساکر
31698 عن حنظلة بن خويلد العنزي قال : إني لجالس عند معاوية إذ أتاه رجلان يختصمان في رأس عمار كل واحد منهما يقول : أنا قتلته ! قال عبد الله بن عمرو : ليطب به أحد كما نفسا لصاحبه ! فاني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : تقتله الفئة الباغية ، قال معاوية : فما بالك معنا ؟ قال : إني معكم ولست أقاتل ، إن أبي شكاني إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال رسول صلى الله عليه وسلم : أطع أباك ما دام حيا ولا تعصه ! فأنا معكم ولست أقاتل.
(ش ، كر).
(ش ، كر).