কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৭০১
فتنوں کا بیان
زبیر اور علی (رض) کی گفتگو
31689 ۔۔۔ عبدالسلام جب کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ جمل کے دن علی (رض) نے زبیر (رض) کے ساتھ تنہائی اختیار کی اور فرمایا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں سقیفہ بنی ساعدہ میں ایک مرتبہ آپ میرے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے تو اس موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیا یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم علی (رض) سے قتال کرو گے اس حال میں کہ تم ظالم ہوگے پھر تمہارے خلاف مد کی جائے گی ؟ ہاں میں نے یہ بات سنی ہے یقیناً میں آپ سے قتال نہیں کرو گا۔ (ابن ابی شیبة وابن منیع عقیلی نے روایت کی اور کہا یہ متن کسی ایسی روایت سے مروی نہیں جو ثابت ہو) ۔
31690 عن عبد السلام رجل من حية ؟ قال : خلا علي بالزبير يوم الجمل فقال : أنشدك الله كيف سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول وأنت لاوي يدي في سقيفة بني ساعدة : لتقاتلنه وأنت له ظالم ثم ينصرن عليك ! فقال : قد سمعت ، لا جرم لا أقاتلك.
(ش وابن منيع ، عق ، وقال : لا يروى هذا المتن من وجه يثبت).
(ش وابن منيع ، عق ، وقال : لا يروى هذا المتن من وجه يثبت).