কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৭০০
فتنوں کا بیان
زبیر اور علی (رض) کی گفتگو
31688 ۔۔۔ اسود بن قیس (رض) سے روایت ہے کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے زبیر (رض) کو جنگ جمل کے دن دیکھا اور ان کو آواز دی علی (رض) نے اے ابوعبداللہ ! تو وہ متوجہ ہوئے یہاں تک دونوں کے جانوروں کے کندھے ہل گئے تو علی (رض) نے ان سے کہا کہ تمہیں وہ دن یاد ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب میں تم سے سرگوشی کررہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان سے سرگوشی کررہے ہیں ایک دن یہ تم سے قتال کرے گا وہ تمہارے حق میں ظالم ہوگا (یہ سن کر ) زبیر (رض) نے جانور کے چہرے پر ہاتھ مارکر رخ پھیر دیا اور روانہ ہوگئے۔ ابن ابی شیبة وابن عساکر
31689 عن الاسود بن قيس قال : حدثني من رأى الزبير يوم الجمل فنوه به علي : يا أبا عبد الله ! فأقبل حتى التقت أعناق دوابهما فقال له علي : أتذكر يوما أتانا رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا أناجيك ؟ فقال : أتناجيه ! والله ليقاتلنك يوما وهو لك ظالم ! فضرب الزبير وجه دابته فانصرف (ش ، كر).