কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬৮৯
فتنوں کا بیان
جنگ جمل کے دن اعلان
31677 ۔۔۔ (مسند علی (رض)) قیس بن عباد (رض) سے روایت ہے کہ میں جنگ جمل کے دن علی (رض) کے پاس گیا تو عرض کیا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے کوئی مخصوص عہد کیا ہے ؟ فرمایا نہیں مگر یہ پھر اپنے نیام سے ایک تلوار اور صحیفہ نکالا اس میں لکھا ہوا تھا کہ مسلمانوں کا خون آپس میں برابر ہیں اور ان کے ادنی درجہ کے شخص کے عہد کو پورا کیا جائے گا وہ دوسروں پر ایک ہاتھ کی طرح ہیں کسی مومن کو کافر کے بدلہ میں قصاصاقتل نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی معاہدہ کو عہد کے دوران قتل کیا جائے گا ۔ ابن جریر بیہقی
31678 (مسند علي) عن قيس بن عباد قال : دخلت على علي يوم الجمل فقلت : هل عهد اليك رسول الله صلى الله عليه وسلم عهدا دون العامة ؟ قال : لا إلا هذا ، وأخذج من قراب سيفه صحيفة فإذا فيها : المؤمنون تتكافأ دماؤهم ويسعى بذمتهم أدناهم وهم يد على من سواهم ، لا يقتل مؤمن بكافر ولا ذوى عهد في عهده.

(ابن جرير ، ق).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬৮৯ | মুসলিম বাংলা