কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬৫৭
فتنوں کا بیان
جنگ حمل کا واقعہ
31645 ۔۔۔ (مسند علی (رض)) ثوربن مجزاة سے روایت ہے کہ میں جمل کے دن طلحہ بن عبید اللہ کے پاس سے گذرا وہ زخمی تھے اور زندگی کی تھوڑی رمق باقی تھی میں ان کے قریب کھڑا ہوگیا انھوں نے سر اٹھایا اور کہا میں ایک شخص کا چہرہ دیکھ رہا ہوں گویا چاند ہے آپ کا تعلق کہاں سے ہے میں نے کہا امیرالمومنین علی (رض) کے ساتھیوں میں سے ہوں فرمایا ہاتھ بڑھائیے میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں میں کے ہاتھ پھیلا یا انھوں نے بیعت کی اور ان کی جان نکل گئی میں حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور ان کو طلحہ (رض) کا واقعہ سنایا تو فرمایا اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ طلحہ کو جنت میں داخلہ سے انکار فرمادیں گے مگر اس حال میں کہ میری بیعت ان کی گردن میں ہوگی۔ (مستدرک ابن حجر نے اطراق میں فرمایا اس کی سند ضعیف ہے)
31646 (مسند علي) عن ثور بن مجزاة قال : مررت بطلحة بن عبيد الله يوم الجمل وهو صريع في آخر رمق فوقفت عليه فرفع رأسه فقال : إني لارى وجه رجل كأنه القمر فممن أنت ؟ فقلت : من أصحاب أمير المؤمنين علي ، فقال : ابسط يدك أبايعك له ! فبسطت يدي فبايعني وفاضت نفسه ، فأتيت عليا فأخبرته بقول طلحة فقال : الله أكبر ! الله أكبر ! صدق رسول الله صلى الله عليه وسلم أبى الله أن يدخل طلحة الجنة إلا وبيعتي في عنقه.

(ك ، قال ابن حجر في الاطراف : سنده ضعيف جدا).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬৫৭ | মুসলিম বাংলা