কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৮৫
فتنوں کا بیان
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اعتراض کرنے والا
31574 ۔۔۔ طارق بن زیادہ سے روایت ہے کہ ہم حضرت علی (رض) کے ساتھ خوارج کے مقابلہ کے لیے نکلے ان کو قتل کیا اس کے بعد فرمایا کہ ان کو تلاش کرو کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایک قوم کا ظہور ہوگا جو کلمہ حق کے ساتھ گفتگو کریں گے لیکن وہ حق ان کے سینہ سے نیچے نہ اترے گا اور وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکلتا ہے ان کی علامت یہ ہوگی کہ ان میں ایک شخص ہوگا رنگ اس کا سیاہ ہوگا اس کا اہاتھ ناقص ہوگا اس میں چند بال ہوں گے دیکھو اگر مقتولین میں وہ موجود ہے تو تم نے بدترین شخص کو قتل کیا اگر وہ نہیں تم نے بہترین شخص کو قتل کیا ہم دوڑپڑے پھر فرمایا کہ تلاش کرو تو ہم نے تلاش کای تو ناقص ہاتھ ہاتھ شخص ان علامتوں کے ساتھ مل کیا تو ہم سجدہ میں گرپڑے۔ حضرت علی (رض) بھی ہمارے ساتھ تھے۔ الدور قی وابن جریر
31574 عن طارق بن زياد قال : خرجنا مع علي إلى الخوارج فقتلهم ، قال : اطلبوا ! فان نبي الله صلى الله عليه وسلم قال : إنه سيخرج قوم بتكلمون بكلمة الحق لا يجاوز حلوقهم ، يخرجون من الحق كما يخرج السهم من الرمية ، سيماهم أن فيهم رجلا أسود مخدج اليد في يده شعرات سود ، فانظروا ! إن كان هو فقد قتلتم شر الناس وإن لم يكن فقد قتلتم خير الناس ، فبكينا فقال : اطلبوا ! فطلبنا فوجدنا المخدج فخررنا سجودا وخر علي معنا.

(الدورقي وابن جرير).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৫৮৫ | মুসলিম বাংলা