কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫৭৭
فتنوں کا بیان
اہل نہروان کا قتل
31565 ۔۔۔ (ایضا) ابی کثیر سے روایت ہے کہ میں سیدی علی بن ابی طالب (رض) کے ساتھ تھا جس وقت اہل نہروان کو قتل کیا لوگوں کو ان سے قتال میں کچھ تردو ہوا تو حضرت علی (رض) نے فرمایا اے لوگو ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کہ ایک قوم دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے پھر کبھی بھی لوٹ کر نہیں آئیں گے ان لوگوں کی نشانی یہ ہوگی کہ ان میں ایک کالا شخص ہوگا ناقص الید اس کا ایک ہاتھ عورت کے پستان کی طرح ہوگا اور میرے خیال میں ہے یہ بھی فرمایا کہ اس کے گردسات بال ہوں گے اس کو تلاش کرو کیونکہ میرے خیال کے مطابق یہ شخص ان میں موجودہوگا لوگوں نے اس شخص کو پایا نہر کے کنارے پر اور مقتولین کے نیچے پڑا ہوا تھا تو ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا جب اس کو دیکھالوگ خوش ہوگئے اور انھوں نے ایک دوسرے کو بشارت دی اور ان کا شک دور ہوگیا۔ احمد حمیدی عدی
31566 (أيضا) عن أبي كثير قال : كنت مع سيدي علي بن أبي طالب حين قتل أهل النهروان فكأن الناس وجدوا في أنفسهم من قتلهم فقال علي : يا أيها الناس ! إن نبي الله صلى الله عليه وسلم حدثني أن ناسا يخرجون من الدين كما يخرج السهم من الرمية ثم لا يعودون فيه أبدا ، وآية ذلك أن فيهم رجلا أسود مخدج اليد إحدى يديه كثدي المرأة لها حلمة كحلمة المرأة ، قال : وأحسبه قال : حولها سبع هلبات فالتمسوه ! فاني لا أراه إلا فيهم ، فوجدوه على شفير النهر تحت القتلى فقال : صدق الله ورسوله ، وفرح الناس حين رأوه واستبشروا وذهب عنهم ما كانوا يجدون.(حم والحميدي والعدني).