কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৭৫
فتنوں کا بیان
خوارج کو قتل کرنے کی فضیلت
31563 ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر تھا وہاں حضرت عائشہ (رض) کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا تو ارشاد فرمایا اے علی اس وقت تمہارا کیا حال ہو جب کچھ لوگ اس جگہ پر خروج کریں گے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا اور قرآن پڑھیں گے ان کا قرآن حلق سے نیچے نہیں اترے گا وہ دین اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکل جاتا ہے ان میں ایک شخص ناقص الید ہوگا اس کا ہاتھ ایسا ہوگا جی سے حبشی عورت کی پستان۔ (ابن ابی شیبة ابن راہویہ والبزار ابن ابی عاضم وابن جریر عم ابویعلی)
31564 عن علي قال : كنت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم وليس عنده أحد إلا عائشة فقال : أي علي ! كيف أنت وقوم يخرجون بمكان كذا وكذا - وأومأ بيده إلى المشرق - يقرأون الرقآن لا يجاوز حناجرهم أو تراقيهم يمرقون من الاسلام كما يمرق السهم من الرمية ، فيهم رجل مخدج اليد كأن يده ثدي حبشية.

(ش وابن راهويه والبزار وابن أبي عاصم وابن جرير ، عم ، ع).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান