কানযুল উম্মাল (উর্দু)
غزوات کا بیان
হাদীস নং: ৩০০৬৩
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30063 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی ایک جماعت کو چھوٹا سمجھ کر واپس کردیا ان میں عبداللہ بن عمر بن خطاب تھے ان کی عمر چودہ (14) سال تھی ، اسامہ بن زید ، براء بن عازب ، عزابۃ ب اوس بنی حارثہ کا ایک شخص زید بن ارقم ، زید بن ثابت اور رافع (رض) اجمعین تاہم رافع (رض) نے ایڑیاں اوپر اٹھا کر اپنے آپ کو بڑا ثابت کیا یوں انھیں اجازت مل گئی اور لشکر کے ساتھ چل پڑے جبکہ بقیہ کو مدینہ میں پیچھے چھوڑ گئے اور یہ لوگ مدینہ میں عورتوں اور بچوں کی رکھوالی کرتے رہے۔ (رواہ ابن عساکر و سعید بن المنصور)
30063- عن عروة قال: رد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم أحد نفرا من أصحابه استصغرهم فلم يشهدوا القتال منهم عبد الله بن عمر بن الخطاب وهو يومئذ ابن أربع عشرة سنة وأسامة بن زيد والبراء بن عازب وعزابة بن أوس ورجل من بني حارثة وزيد بن أرقم وزيد بن ثابت ورافع قال: فتطاول له رافع وأذن له فسار معهم، وخلف بقيتهم فجعلوا حرسا للذراري والنساء بالمدينة. "كر، ص".