কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০০৬২
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30062 ۔۔۔ شعبی کی روایت ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر ایک عورت اپنے پیٹے کو لائی اور اس نے بیٹے کو تلوار دی لڑکا نہیں اٹھاسکتا تھا چنانچہ عورت نے رسی سے لڑکے کے بازو کے ساتھ تلوار باندھ دی پھر عورت بیٹے کو لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، یہ میرا بیٹا ہے یہ آپ کی طرف سے لڑے گا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بیٹا یہاں سے حملہ کرو اے بیٹا یہاں سے حملہ کرو چنانچہ دوران جنگ لڑ کے زخم آیا اور گھائل ہوگیا اس کے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور فرمایا : اے بیٹا شاید تم جزع فزع کر رہے ہو ؟ عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
30062- عن الشعبي أن امرأة دفعت إلى ابنها يوم أحد السيف فلم يطق حمله، فشدته على ساعده بنسعة1، ثم أتت به النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقالت: " يا رسول الله هذا ابني يقاتل عنك، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أي بني احمل ههنا أي بني احمل ههنا فأصابته جراحة، فصرع فأتي به النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: أي بني لعلك جزعت؟ قال: لا يا رسول الله". "ش".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩০০৬২ | মুসলিম বাংলা