কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০০৫৫
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30055 ۔۔۔ ابن شباب کی روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے پیچھے تنہا رہ گئے تھے جبکہ آپ کے اور مشرکین کے درمیان حضرت حمزہ (رض) حائل تھے اور بےجگری سے لڑتے جارہے تھے اسی اثناء میں وحشی گھات لگائے بیٹھا تھا موقع ملتے ہی حضرت حمزہ (رض) کو شہید کردیا جبکہ آپ (رض) کے ہاتھ سے اکتیس (31) کفار واصل جہنم ہوئے آپ (رض) کو اسد اللہ کہہ کر پکارا جاتا تھا ۔ (رواہ ابو نعیم)
30055- عن خالد بن معدان عن أبي بلال قال: قال ابن الشباب: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يوم الشعب آخر أصحابه ليس بينه وبين العدو غير حمزة يقاتل العدو، فرصده وحشي فقتله وقد قتل الله بيد حمزة من الكفار واحدا وثلاثين وكان يدعى أسد الله. أبو نعيم.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান