কানযুল উম্মাল (উর্দু)
غزوات کا بیان
হাদীস নং: ৩০০৫৪
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30054 ۔۔۔ خالد بن مخلد ، مالک بن انس عبداللہ بن ابی بکر ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں کہ احد کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک میں خود کی کڑیاں کھب گئیں آپ کے دندان مبارک شہید ہوئے اور آپ کا چہرہ اقدس بھی زخمی ہوا آپ کا جلے ہوئے شیرے سے علاج کیا گیا اور سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) آپ کے پاس مشکیزے میں پانی لاتے رہے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
30054- حدثنا خالد بن مخلد ثنا مالك بن أنس عن عبد الله بن أبي بكر عن رجل قال: هشمت البيضة على رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد وكسرت رباعيته، وجرح في وجهه، ودووي بحصير محرق؛ وكان علي بن أبي طالب ينقل إليه الماء في الحجفة. "ش".