কানযুল উম্মাল (উর্দু)
غزوات کا بیان
হাদীস নং: ৩০০৫০
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30050 ۔۔۔ حضرت ابو سعید (رض) کی روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ اقدس زخمی ہوا اور سامنے کے دندان مبارک بھی شہید ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہاتھ اوپر اٹھا کر کھڑے ہوئے اور فرمایا : یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کا غضب سخت ہوا چونکہ انھوں نے کہا : عزیر اللہ کا بیٹا ہے اللہ تعالیٰ کا غضب نصرانیوں پر بھی سخت ہوا چونکہ انھوں نے کہا عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے اس شخص پر بھی اللہ کا غضب ہوگا جس نے میرا خون بہایا اور میری اولاد کے متعلق مجھے اذیت دی ۔ (رواہ ابن النجار وفیہ زیاد بن المنذر رافضی متروک)
30050- عن أبي سعيد قال: لما كان يوم أحد شج رسول الله صلى الله عليه وسلم في وجهه، وكسرت رباعيته فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم يومئذ رافعا يديه يقول: "إن الله تعالى اشتد غضبه على اليهود أن قالوا: عزيز ابن الله، واشتد غضبه على النصارى أن قالوا: المسيح ابن الله، وإن الله اشتد غضبه على من أراق دمى وآذاني في عترتي". ابن النجار؛ وفيه زياد بن المنذر رافضي متروك.