কানযুল উম্মাল (উর্দু)

غزوات کا بیان

হাদীস নং: ৩০০৪৮
غزوات کا بیان
غزوہ احد :
30048 ۔۔۔ ابو حمید ساعدی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ احد کے موقع پر مدینہ سے روانہ ہوئے اور جب ثنیۃ الوداع پہنچے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک چھوٹا لشکر ہے جو مکمل طور پر اسلحہ سے لیس ہے آپ نے فرمایا : یہ کون لوگ ہیں ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : عبداللہ بن ابی بنی قینقاع کے چھ سو یہودی سپاہیوں کے ہمراہ ہے آپ نے فرمایا : کیا ان لوگوں نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے جواب دیا نہیں فرمایا : انھیں کہو واپس چلے جائیں چونکہ ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد نہیں لیتے ۔ (رواہ ابن النجار)
30048- عن أبي حميد الساعدي أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم خرج يوم أحد حتى إذا جاز ثنية الوداع، فإذا هو بكتيبة خشناء قال: من هؤلاء؟ قالوا: عبد الله بن أبي في ستمائة من مواليه من اليهود من بني قينقاع، قال: وقد أسلموا؟ قالوا: لا يا رسول الله قال: مروهم فليرجعوا فإنا لا نستعين بالمشركين على المشركين. ابن النجار.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩০০৪৮ | মুসলিম বাংলা