কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০৩৪
طلاق کا بیان
استبراء کا بیان :
28034 ۔۔۔ حسن (رح) کی روایت ہے کہ جب تستر فتح ہوا ابو موسیٰ (رض) نے بہت ساری قیدی عورتیں پائیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ابو موسیٰ (رض) کو خط لکھا کہ کوئی شخص کسی حاملہ عورت سے جماع نہ کرے تاوقتیکہ وہ حمل وضع کر دے اور مشرکین کی اولاد میں تم مت شریک ہو چونکہ پانی (منی) سے بچہ مکمل ہوتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
28034- عن الحسن قال: "لما فتح تستر أصاب أبو موسى سبايا فكتب إليه عمر أن لا يقع أحد على امرأة حبلى حتى تضع، ولا تشاركوا المشركين في أولادهم فإن الماء تمام الولد". "ش".