কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৯৩
طلاق کا بیان
عدت وفات :
27993 ۔۔۔ یوسف بن ماھک اپنی ماں مسیکہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت کا خاوند مرگیا وہ دوران عدت اپنے میکے والوں سے ملنے آئی طلق (رض) نے اسے مارا لوگ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پاس آئے اور ان سے مسئلہ دریافت کیا انھوں نے فرمایا : اسے اٹھا کر اپنے گھر تک لے جاؤ چونکہ یہ طلاق یافتہ ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27993- عن يوسف بن ماهك عن أمه مسيكة "أن امرأة متوفى عنها زوجها زارت أهلها في عدتها، وضربها الطلق فأتوا عثمان فسألوه فقال: احملوها إلى بيتها وهي تطلق". "عب".