কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯৯২
طلاق کا بیان
حاملہ کی عدت کا بیان :
27992 ۔۔۔ مغیرہ کی روایت ہے کہ میں نے شعبی (رح) سے کہا : میں تصدیق نہیں کرتا کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے تھے : وہ عورت جس کا خاوند وفات پا جائے اس کی عدت بعد الاجلین (دو مدتوں میں سے زیادہ عرصہ والی مدت) ہے شعبی (رح) نے کہا : کیوں نہیں اس کی تصدیق کرو بلکہ زور وشور سے اس کی تصدیق کرو ، چونکہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے تھے کہ فرمان باری تعالیٰ : ” واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن “۔ یعنی حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وہ حمل وضع کردیں “ طلاق یافتہ عورت کے متعلق ہے۔ (رواہ ابن المنذر)
27992- عن مغيرة قال: "قلت للشعبي: ما أصدق أن علي بن أبي طالب كان يقول: عدة المتوفى عنها زوجها آخر الأجلين، قال: بلى فصدق به، كأشد ما صدقت بشيء، كان علي يقول: إنما قوله: {وَأُولاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ} في المطلقة". "ابن المنذر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯৯২ | মুসলিম বাংলা