কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৬২
طلاق کا بیان
طلاق یافتہ عورت کے نان نفقہ اور رہائش کا بیان :
27962 ۔۔۔ ابن عیینہ ، مجاہد (رح) ، شعبی (رح) کی سند سے روایت نقل کرتے ہیں ، شعبی کہتے ہیں مجھے فاطمہ بنت قیس (رض) نے حدیث سنائی ہے اور وہ ابو عمرو بن حفص کے نکاح میں تھی نفقہ اور رہائش کے سلسلہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی فاطمہ (رض) کہتی ہیں : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بنت قیس ! میری بات سنو ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ پھیلا کر اپنے چہرے کے آگے ستر کرلیا ، گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فاطمہ (رض) سے فرما رہے تھے : عورت کے لیے نفقہ اور رہائش اس وقت ہے جب شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہو اور جب رجوع کا حق نہ ہو تو عورت کے لیے نفقہ نہیں ہوگا اور رہائش بھی نہیں ہوگی فرمایا : فلاں عورت یا فرمایا ام شریک کے پاس چلی جاؤ اور اس کے پاس عدت پوری کرو پھر فرمایا : نہیں اس عورت کے پاس لوگوں کا اجتماع رہتا ہے یا فرمایا اس کے پاس لوگوں میں گفتگو ہوتی رہتی ہے بلکہ تم ابن ام مکتوم کے گھر میں عدت پوری کرو۔ (رواہ عبدالرزاق)
27962 عن أبن عيينة عن مجالد عن الشعبي قال : حدثتني فاطمة بنت قيس وكانت عند أبي عمرو بن حفص فجاءت النبي صلى الله عليه وسلم في النفقة والسكنى فقالت : قال لي : أسمعي مني يا بنت قيس ، وأشار بيده فمدها على بعض وجهه كأنه يستتر منها وكأنه يقول لها : الكسنى إنما النفقة للمرأة على
زوجها ما كانت له عليها رجعة ، فإذا لم يكن له عليها رجعة فلا نفقة لها ولا سكنى ائتي فلانة أو قال أم شريك فأعتدي عندها ، ثم قال : لا تلك امرأة تجتمع إليها أو قال يتحدث عندها أعتدي في بيت أبن أم مكتوم (عب).
زوجها ما كانت له عليها رجعة ، فإذا لم يكن له عليها رجعة فلا نفقة لها ولا سكنى ائتي فلانة أو قال أم شريك فأعتدي عندها ، ثم قال : لا تلك امرأة تجتمع إليها أو قال يتحدث عندها أعتدي في بيت أبن أم مكتوم (عب).