কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৬০
طلاق کا بیان
طلاق یافتہ عورت کے نان نفقہ اور رہائش کا بیان :
27960 ۔۔۔ ابن جریج ، ابن شہاب ، ابو سلمہ عبدالرحمن کی سند سے مروی ہے کہ حضرت فاطمہ بنت قیس (رض) ابو عمرو بن حفص بن مغیرہ (رض) کے نکاح میں تھی چنانچہ عمرو (رض) نے فاطمہ (رض) کو تین طلاقیں دے دیں پھر فاطمہ (رض) نے سوچا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جائے اور فتوی لے آئے کہ اپنے گھر سے باہر جاسکتی ہے چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا فاطمہ (رض) کہتی ہیں کہ وہ ابن ام مکتوم (رض) جو نابینا ہیں ان کے ہاں چلی گئی ابن جریج کہتے ہیں مجھے ابن شہاب نے عروہ سے مروی خبر دی ہے کہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) فاطمہ (رض) سے اس کا انکار کرتی تھی ۔۔ (رواہ عبدالرزاق)
27960 عن أبن جريج قال : حدثني أبن شهاب عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال : حدثتني فاطمة بنت قيس أنها كانت عند أبي عمرو بن حفص بن المغيرة فطلقها آخر ثلاث تطليقات فزعمت أنها جاءت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأستفتته في خروجها من بيتها ، فأمرها زعمت أن تنتقل إلى أبن أم مكتوم الاعمى قال أبن جريج : وأخبرني أبن شهاب عن عروة أن عائشة أنكرت ذلك على فاطمة (عب).