কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯০১
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27901 ۔۔۔ عبدالکریم ابو امیہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے زمانے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا معاملہ بیوی کے ہاتھ میں دے دیا عورت نے اپنے آپ کو تین طلاقیں دے دیں مرد نے کہا : بخدا میں نے تو صرف ایک طلاق کا معاملہ تمہارے ہاتھ میں دیا ہے دونوں معاملہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس لے گئے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے مرد سے حلف لیا جس کی صورت یہ تھی ، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کیا تو نے صرف ایک طلاق کا معاملہ اپنی بیوی کے ہاتھ میں دیا ۔ یوں مرد نے حلف اٹھایا اور آپ (رض) نے بیوی اسے واپس کردی (رواہ عبدالرزاق)
27901- عن عبد الكريم أبي أمية "أن رجلا من المسلمين جعل أمر امرأته بيدها في زمان عمر بن الخطاب فطلقت نفسها ثلاثا فقال الرجل: والله ما جعلت أمرك بيدك إلا في واحدة فترافعا إلى عمر فاستحلفه عمر: بالله الذي لا إله إلا هو ما جعلت أمرها بيدها إلا واحدة فحلف فردها عليه". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯০১ | মুসলিম বাংলা