কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯০০
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27900 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس ایک شخص آیا اور کہا : میرا بیوی سے نزاع ہوگیا جس طرح لوگوں کے درمیان ہوتا ہے۔ بیوی نے کہا : میرا معاملہ جو تیرے ہاتھ میں ہے وہ میرے ہاتھ میں ہوتا تم دیکھتے میں کیا کرتی ، میں نے کہا : جو اختیار میرے ہاتھ میں ہے وہ میں نے تجھے دے دیا ، بیوی بولی ! مجھے تین طلاقیں ہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : میں اسے ایک ہی طلاق سمجھتا ہوں تم رجوع کا حق رکھتے ہو اور میں ابھی امیر المؤمنین سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے ملاقات کرتا ہوں چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے ملاقات کی اور سارا واقعہ سنایا عمر (رض) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مردوں کو ایک چیز کا اختیار دے رکھا ہے اور مرد اس اختیار کو عورتوں کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں اس عورت کے منہ میں خاک بھلا تم نے کیا کہا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے کہا : میں اسے ایک ہی طلاق سمجھتا ہوں اور مرد کو رجوع کا حق ہے ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میں بھی یہی سمجھتا ہوں اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور بتاتے میں سمجھتا کہ تم نے درست جواب نہیں دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق والبیہقی)
27900- عن ابن مسعود "أنه جاء إليه رجل فقال: كان بيني وبين امرأتي بعض ما يكون بين الناس، فقالت: لو أن الذي بيدك من أمري بيدي لعلمت كيف أصنع؛ فقال: فقلت: إن الذي بيدي من أمرك بيدك، فقالت: أنت طالق ثلاثا فقال: أراها واحدة وأنت أحق بالرجعة، وسألقى أمير المؤمنين عمر رضي الله عنه فلقيه فقص عليه القصة فقال: فعل الله بالرجال وفعل الله بالرجال يعمدون إلى ما جعل الله في أيديهم فيجعلونه في أيدي النساء بفيها التراب ماذا قلت؟ قال: قلت: أراها واحدة وهو أحق بها، قال: وأنا أرى ذلك ولو رأيت غير ذلك رأيت أنك لم تصب". "عب، ق".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯০০ | মুসলিম বাংলা