কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৮৯৪
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27894 ۔۔۔ مطلب بن حنطب کہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دی پھر وہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آئے اور معاملہ ان سے بیان کیا : سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : بھلا تم نے ایسا کیوں کیا ؟ مطلب کہتے ہیں : میں نے کہا : مجھ سے یہ فعل سرزد ہوگیا ہے۔ چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے یہ آیت تلاوت کی ” ولو انھم فعلوا ما یوعظون بہ لکان خیر اللھم واشد تثبیتا “۔ اگر لوگ وہ کام کریں جو انھیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لیے بہتر اور زیادہ سے زیادہ ثابت قدمی کا باعث ہو ۔ بھلا تم نے ایسا کیوں کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : مجھ سے یہ فعل سرزد ہوگیا ہے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اپنی بیوی کو اپنے پاس روک لو ، چونکہ ایک طلاق ہوچکی ہے۔ (رواہ الشافعی و سعید بن المنصور)
27894- عن المطلب بن حنطب "أنه طلق امرأته البتة، ثم أتى عمر ابن الخطاب فذكر ذلك له فقال: ما حملك على ذلك؟ قلت: قد فعلت فقرأ {وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْراً لَهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتاً} ما حملك على ذلك؟ قلت: قد فعلت قال: أمسك عليك امرأتك فإن الواحدة بتت". "الشافعي، ص".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৮৯৪ | মুসলিম বাংলা