কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৮৯৩
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27893 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کی ہے کہ ایک شخص سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آیا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے دراں حالیکہ وہ حائضہ تھی ۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تو نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی نافرمانی کی اور اپنی بیوی کو جدا کردیا وہ شخص بولا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کو بیوی سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا (لہذا یہ حق مجھے بھی ملنا چاہیے) سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کے پاس ابھی طلاق باقی تھی تب اسے رجوع کا حکم دیا تھا جبکہ تمہارے پاس کوئی طلاق باقی نہیں رہی تم کیونکر رجوع کرو گے ۔ (رواہ البیہقی)
27893- عن ابن عمر "أن رجلا أتى عمر فقال: "إني طلقت امرأتي البتة وهي حائض؟ قال: عصيت ربك وفارقت امرأتك، فقال الرجل: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر ابن عمر حين فارق امرأته أن يراجعها فقال له عمر: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمره أن يراجع امرأته لطلاق بقي له، وإنه لم يبق لك ما ترتجع به امرأتك". "ق".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৮৯৩ | মুসলিম বাংলা