কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৯১
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27891 ۔۔۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) اور زید بن ثابت (رض) فرماتے تھے : طلاق دینا مردوں کا کام ہے اور عدت گزارنا عورت کا کام ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27891- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن "أن عثمان بن عفان وزيد بن ثابت قالا: الطلاق للرجال والعدة للنساء". "عب".