কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৯০
طلاق کا بیان
کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27890 ۔۔۔ ابو خلال عتکی کی روایت ہے کہ انھوں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے بہت سارے مسائل دریافت کیے منجملہ ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ایک شخص عورت کو طلاق کا اختیار دے دے تو کیا عورت کو اختیار مل جائے گا آپ (رض) نے فرمایا : عورت کو اختیار مل جائے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27890- عن أبي الخلال العتكي "أنه سأل عثمان عن أشياء منها: رجل جعل أمر امرأته بيدها؟ فقال: هو بيدها". "عب".