কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৭৮
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27878 ۔۔۔ اے معاذ ! اللہ تبارک وتعالیٰ نے طلاق سے بڑھ کر کوئی چیز ناپسندیدہ نہیں پیدا کی ، اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے سطح زمین پر غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب چیز نہیں پید کی چنانچہ جب کوئی شخص اپنے غلام سے کہتا ہے تو آزاد ہے انشاء اللہ وہ غلام آزاد ہوجاتا ہے اور استثناء کا اعتبار نہیں ہوتا ، جب کوئی شخص اپنی بیوی سے کہتا ہے : تجھے طلاق ہے انشاء اللہ عورت کو طلاق نہیں ہوتی استشاء کا اعتبار کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی والدیلمی عن معاذ)
27878- "يا معاذ ما خلق الله شيئا أبغض إليه من الطلاق، وما خلق الله على وجه الأرض أحب إليه من العتاق، فإذا قال الرجل لمملوكه: أنت حر إن شاء الله فهو حر، ولا استثناء له، وإذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق إن شاء الله فله استثناؤه ولا طلاق عليه". "عد، ق والديلمي - عن معاذ".