কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৮৭৭
طلاق کا بیان
فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27877 ۔۔۔ شیطان پانی (سمندر) پر اپنا تخت بچھاتا ہے پھر اپنے لشکر (چمچے دائیں بائیں فساد مچانے کے لیے بھیج دیتا ہے اس کے ہاں سب سے بڑا مقام اس کا ہوتا ہے جس نے کوئی بڑا فتنہ سرانجام دیا ہو چنانچہ ایک (چمچہ) آتا ہے اور کہتا ہے میں نے فلاں کام کیا شیطان کہتا ہے تو نے کوئی خاص کام نہیں کیا پھر ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے : جب میں نے تجھے چھوڑا ہے میں نے فلاں میاں بیوی کے درمیان فرقت ڈالی ہے شیطان اسے اپنے قریب تر رکھتا ہے اور شاباش دیتے ہوئے کہتا ہے تو بہت اچھا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر)
27877- "إن إبليس يضع عرشه على الماء، ثم يبعث سراياه فأدناهم منه منزلة أعظمهم فتنة يجيء أحدهم فيقول: فعلت كذا وكذا، فيقول ما صنعت شيئا ويجيء أحدهم فيقول: ما تركته حتى فرقت بينه وبين أهله فيدنيه منه ويقول: نعم أنت". "حم، م 1 - عن جابر".