কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔وقوف عرفہ میں
12546 علاء بن المسیب سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جب صفا مروہ کے درمیان وادی میں سے گزرتے تو اس میں سعی فرماتے (یعنی دوڑتے) حتیٰ کہ اس کو عبور کرلیتے اور دعا کرتے :

رب اغفروارحم وانت الاعزالاکرم

اے پروردگار ! مغفرت فرما، رحم فرما ، تو ہی سب سے زیادہ عزت والا سب سے زیادہ کرم والا ہے۔

مصنف ابن ابی شیبہ
12546- عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: كان عمر إذا مر بالوادي بين الصفا والمروة سعى فيه حتى يجاوزه ويقول: رب اغفر وارحم وأنت الأعز الأكرم. "ش".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান