কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
فصل۔۔۔سعی کے بیان میں
12545 اسامۃ بن شریک سے مروی ہے کہ میں حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے نکلا۔ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آتے ، کوئی کہتا یارسول اللہ ! میں نے طواف کرنے سے قبل سعی کرلی ہے یا یہ فعل پہلے کرلیا یا یہ کام مجھ سے موخر ہوگیا، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے کوئی گناہ نہیں، کوئی گناہ نہیں، سوائے اس آدمی کے جس نے کسی مسلمان کی آبروریزی کی اور ناحق کیا تو ایسا شخص گناہ میں پڑا اور ہلاک ہوگیا۔ ابوداؤد
12545- عن أسامة بن شريك قال: خرجت مع النبي صلى الله عليه وسلم حاجا فكان الناس يأتونه فمن قائل يقول: يا رسول الله سعيت قبل أن أطوف أو قدمت شيئا أو أخرت، فكان يقول: لا حرج لا حرج إلا على رجل اقترض عرض مسلم وهو ظالم فذلك الذي حرج وهلك. "د"
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান