কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫৩১
حج اور عمرۃ کا بیان
رمل۔۔۔یعنی پہلے تین چکر اکڑ اکڑ کر کاٹے جائیں اور پھر اپنی حالت پر
12531 حضرت عمر (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : اب ہمیں رمل کی کیا ضرورت ہے، پہلے تو ہم اس کے ساتھ مشرکین کو بن کر دکھلاتے تھے، اللہ ان کو ہلاک کرے۔ پھر ارشاد فرمابا : لیکن یہ امر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا اس لیے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کریں، پھر حضرت عمر (رض) نے رمل فرمایا۔ البخاری، السنن للبیہقی
12531- عن عمر قال: مالنا وللرمل إنما [كنا راءينا] به المشركين أهلكهم الله ثم قال: شيء صنعه رسول الله صلى الله عليه وسلم فلا نحب أن نتركه، ثم رمل. "خ ق"ٓ
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান