কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৫২৯
حج اور عمرۃ کا بیان
رمل۔۔۔یعنی پہلے تین چکر اکڑ اکڑ کر کاٹے جائیں اور پھر اپنی حالت پر
12529 (مسند عمر (رض)) ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے طواف کیا اور ارادہ کیا کہ رمل نہ کریں (طواف میں اکڑ کر نہ چلیں) اور ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمل کیا تھا مشرکوں کو غصہ دلانے کے لئے۔ پھر خودہی ارشاد فرمایا : یہ امر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا اور اس سے روکا نہیں تھا پھر حضرت عمر (رض) خود ہی رمل کرنے لگے۔ مسند ابوداؤد الطیالسی
12529- "مسند عمر رضي الله عنه" عن ابن عباس أن عمر طاف فأراد أن لا يرمل وقال: إنما رمل رسول الله صلى الله عليه وسلم ليغيظ المشركين ثم قال: أمر فعله رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم ينه عنه فرمل "يرمل: يقال رمل يرمل رملا ورملانا إذا أسرع في المشي وهز منكبيه. النهاية "2/265" ب". "ط".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান