কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৫২৭
حج اور عمرۃ کا بیان
حجراسود پر دھکے دینے کی ممانعت
12527 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا اور رکن کو چھڑی کے ساتھ استلام کرتے رہے جبکہ عبداللہ بن رواحۃ جنہوں نے اونٹ کی مہار تھام رکھی تھی۔ وہ یہ شعر پڑھ رہے تھے :
کفار کی اولادو ! رسول اللہ کا راستہ چھوڑ دو ، ہٹ جاؤ پس تمام خیریں
رسول اللہ کے ساتھ ہیں، ہم نے تم کو ایسی مار ماری ہے جو کھوپڑی کو
توڑ دینے والی ہے اور دوست کو دوست بھلا دینے والی ہے، اے پروردگار میں
تیرے رسول کے فرمان پر ایمان لانے والا مومن ہوں
یہ اشعار سن کر حضرت عمر (رض) نے پوچھا : اوہو ! کیا یہاں ابن رواحہ بھی ہیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نہیں جانتے سن نہیں رہے ہو ؟ پھر حضور کچھ دیر خاموش رہے پھر حضرت ابن رواحۃ کو مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا : اے ابن رواحۃ ! (اس کی جگہ) یوں کہہ :
لا الہ الا اللہ وحدہ نصر عبدہ واعز جندہ وھزالا حزاب وحدہ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جس نے تنہا اپنے بندے کی مدد کی، اس کے لشکر کو عزت بخشی اور سارے لشکروں کو اکیلے ہی شکست دی۔ ابن عساکر

12527- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طاف بالبيت على بعير يستلم الركن بمحجن وعبد الله بن رواحة آخذ بغرزه أي ركابه:.
خلوا بني الكفار عن سبيله ... خلوا فكل الخير مع رسوله
نحن ضربناكم على تنزيله ... ضربا يزيل الهام عن مقيله
ويذهل الخليل عن خليله ... يا رب إني مؤمن بقيله
فقال عمر بن الخطاب: أوههنا يا ابن رواحة أيضا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أو ما تعلمن أولا تسمع ما قال فمكث ما شاء الله، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هيه يا ابن رواحة، قل: لا إله إلا الله وحده نصر عبده واعز جنده وهزم الأحزاب وحده. "كر".