কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৮৭
حج اور عمرۃ کا بیان
التمتع ۔۔۔حج تمتع
12487 حضرت حسن (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ارادہ کیا کہ لوگوں کو حج تمتع سے روک دیں۔ لیکن میرے والد (علی (رض)) نے ان کو فرمایا : یہ کام کرنے کا آپ کو اختیار نہیں ہے، کیونکہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج تمتع کیا تھا۔ لیکن آپ نے ہم کو اس سے نہیں روکا ۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) باز آگئے۔ اسی طرح حضرت عمر (رض) نے ایک مرتبہ ارادہ فرمایا کہ لوگوں کو حیرہ شہر کے حلوں (جوڑوں) کو پہننے سے منع فرمادیں کیونکہ ان کو پیشاب کے ساتھ رنگا جاتا ہے۔ مگر ان کو میرے والد (رض) نے فرمایا : یہ کام کرنے کا آپ کو حق نہیں، کیونکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو پہنا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ہم نے بھی ان کو پہنا ہے۔ مسند احمد
12487- عن الحسن أن عمر أراد أن ينهي عن متعة الحج، فقال له أبي: ليس ذلك لك فقد تمتعنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم ينهنا عن ذلك، فأضرب عمر وأراد أن ينهى عن حلل الحيرة لأنها تصبغ بالبول، فقال له أبي: ليس لك ذلك قد لبسهن النبي صلى الله عليه وسلم ولبسناهن في عهده. "حم".