কানযুল উম্মাল (উর্দু)

حج اور عمرۃ کا بیان

হাদীস নং: ১২৪৮৬
حج اور عمرۃ کا بیان
التمتع ۔۔۔حج تمتع
12486 سعید بن المسیب (رح) سے مروی ہے کہ مقام عسفان میں حضرت علی (رض) اور حضرت عثمان (رض) اکٹھے ہوگئے۔ حضرت عثمان (رض) تمتع سے روکتے تھے اور حضرت علی (رض) حج تمتع کا کہتے تھے۔ حضرت علی (رض) نے (حضرت عثمان (رض)) کو فرمایا : آپ کا کیا ارادہ ہے، جو کام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا ہے آپ اس سے لوگوں کو روکتے ہیں ؟ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : تم ہمیں چھوڑ دو ۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں آپ کو نہیں چھوڑ سکتا۔ جب حضرت علی (رض) نے یہ دیکھا۔ حضرت عثمان (رض) اپنے ارادے سے نہیں ہٹے تو حج وعمرہ دونوں کا احرام باندھ لیا۔ مسند ابی داؤد، مسند احمد، مسند ابی یعلی، السنن للبیہقی
12486- عن سعيد بن المسيب قال: اجتمع علي وعثمان بعسفان، وكان عثمان ينهى عن المتعة وعلي يأمر بها، وقال: ما تريد إلى أمر فعله رسول الله صلى الله عليه وسلم تنهي عنه؟ فقال عثمان: دعنا منك؛ قال: إني لا أستطيع أن أدعك مني، فلما رأى علي ذلك أهل بهما جميعا. "ط حم ع ق".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান