কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
التمتع ۔۔۔حج تمتع
12478 حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے متعلق مروی ہے کہ وہ حج تمتع کا فتویٰ دیتے تھے۔ ایک آدمی نے ان کو کہا : اپنے فتویٰ کو روک لو۔ کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے بعد امیر المومنین نے کیا نیا حکم جاری فرمایا ہے ! حضرت ابوموسیٰ (رض) فرماتے ہیں چنانچہ میں بعد میں حضرت عمر (رض) سے ملا اور اس کے متعلق سوال کیا۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : میں جانتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حج کیا، آپ کے اصحاب نے بھی کہا، لیکن مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ لوگ (عمرہ سے حلال ہو کر) پیلو کے درختوں تلے عورتوں سے ہم آغوش ہوں۔ پھر وہ حج کے لیے نکلیں تو ان کے سروں سے غسل کا پانی ٹپک رہا ہو۔ مسند احمد، مسلم، النسائی ، ابن ماجہ، ابوعوانۃ، السنن للبیہقی۔
12478- عن أبي موسى الأشعري أنه كان يفتي بالمتعة فقال له رجل: رويدك [ببعض] فتياك فإنك لا تدري ما أحدث أمير المؤمنين في النسك بعدك حتى لقيته بعد فسألته فقال عمر: قد علمت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم فعله وأصحابه، ولكني كرهت أن يظلوا بهن معرسين تحت الأراك، ثم يروحون بالحج تقطر رؤوسهم. "حم م ن هـ وأبو عوانة ق"1