কানযুল উম্মাল (উর্দু)
حج اور عمرۃ کا بیان
হাদীস নং: ১২৪৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
القرآن
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھنا اور دونوں کے اکٹھے ادائیگی کی نیت کرنا
12462 حضرت حسن بن علی کے آزاد کردہ غلام سعد کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی (رض) کے ساتھ (حج کے لئے) نکلے۔ جب ہم ذی الحلیفہ میں پہنچے تو حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : میرا ارادہ ہے کہ میں حج اور عمرہ کو جمع کروں ۔ لہٰذا جو تم میں سے دونوں کا ارادہ کرنا چاہتا ہے وہ یوں کہے جس طرح میں کہوں ۔ پھر حضرت علی (رض) نے تلبیہ پڑھا : لبیک بعمرۃ وحجۃ معاً ، عمرہ اور حج دونوں کے لیے حاضر ہوں میں اے اللہ ! مدد
12462- عن سعد مولى الحسن بن علي قال: خرجنا مع علي حتى إذا كنا بذي الحليفة قال: إني أريد أن أجمع بين الحج والعمرة، فمن أراد ذلك منكم فليقل كما أقول، ثم لبى فقال: بعمرة وحجة معا.
"مسدد".
"مسدد".